۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ مقصود علی ڈومکی

حوزه/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے عید سعید قربان کے موقع پر شہدائے ملت جعفریہ کے گھروں پر حاضر ہوکر انہیں عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے عید سعید قربان کے موقع پر شہدائے ملت جعفریہ کے گھروں پر حاضر ہوکر انہیں عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی۔

کوئٹہ؛ عید الاضحیٰ کے موقع پر علامہ مقصود علی کی شہداء کے لواحقین سے ملاقات

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شہداء ہمارے محسن ہیں زندہ قومیں ہمیشہ اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہیں۔ جنہیں عشقِ اہل بیت کے جرم میں دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔ شہداء اور ان کا مشن آج بھی زندہ ہے۔

کوئٹہ؛ عید الاضحیٰ کے موقع پر علامہ مقصود علی کی شہداء کے لواحقین سے ملاقات

انہوں نے کہا کہ شہداء محفل بشریت کی شمع ہیں جو خود جل کر انسانیت کی محفل کو نور اور روشنی عطا کرتے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین شہداء کے مشن اور پیغام کی محافظ جماعت ہے شہدائے راہ حق کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

کوئٹہ؛ عید الاضحیٰ کے موقع پر علامہ مقصود علی کی شہداء کے لواحقین سے ملاقات

علامہ مقصود علی نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کے ہزاروں شہداء کا خون ناحق ریاستی اداروں کی گردن پر قرض ہے۔ ریاستی اداروں نے شہداء کے مقدس لہو کے ساتھ انصاف نہیں کیا۔ قصاص میں حیات ہے کے قرآنی اصول پر عمل پیرا ہو کر معاشرے میں امن قائم کیا جا سکتا ہے۔ ہزاروں بے گناہ شہداء کے وارث آج بھی ریاستی اداروں سے انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

کوئٹہ؛ عید الاضحیٰ کے موقع پر علامہ مقصود علی کی شہداء کے لواحقین سے ملاقات

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .